وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ عمران خان کوضمانت دینی چاہئے کہ وہ عدالتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو قبول کرینگے۔

 تحریک انصاف دھاندلی الزامات عدالت میں ثابت کرے:پرویز رشید
30 نومبر 2014 (13:40)
0

وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف پر زور دیاہے کہ وہ پچھلے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بارے میں ثبوت کے ساتھ عدالت سے رجوع کر ے ۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصاف فراہم کرنے کیلئے عدالتیں موجود ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عدالتی کمیشن ، پی ٹی آئی کے سربراہ کی طرف سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر ے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوضمانت دینی چاہئے کہ وہ عدالتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو قبول کرینگے اور متعلقہ ججوں پر الزام تراشی سے اجتناب کرینگے ۔


پرویز رشید نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں نے پچھلے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائر درخواستوں کو مسترد کردیاہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خا ن بنی گالہ کے ایک پُر آسائش گھر میں رہنے کے باجود واجب الاداٹیکس ادا نہیں کررہے ۔