جنگی ٹینک الخالد، جے ایف 17تھنڈر، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی ۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز2014ء کل شروع ہوگی
30 نومبر 2014 (14:30)
0

چار روزہ آٹھویں دوسالہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014کل ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہورہی ہے ۔کانفرنس کا ایک اہم پہلوبین الاقوامی دفاعی سیمینار ہے جو کل شام منعقد کیاجائیگا۔روس پہلی بار نمائش میں شرکت کرے گا ۔


نمائش کے موقع پر دفاعی پیداوار کے شعبے میں اتحاد تشکیل دینے کیلئے غیر ملکی مندوبین اہم سرکاری حکام اور نمائش کے شرکاء کے درمیان متعدد اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ترتیب دی گئی ہیں۔


جنگی ٹینک الخالد، جے ایف 17تھنڈر، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی ۔