خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حتی الوسع کوششیں کررہے ہیں ۔وزیراعظم خود 2017تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔

حکومت آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ ختم کر دے گی:خواجہ آصف
30 نومبر 2014 (11:57)
0

 

وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی ہے ۔سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ا ئندہ عام انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے قابل ہوجائیگی ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حتی الوسع کوششیں کررہے ہیں ۔وزیراعظم خود 2017تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔

انہوں نے سماجی رویوں میں تبدیلی پر زور دیا اور کہاکہ ہمیں اپنی زندگیوں میں برداشت کامظاہرہ کرنا چاہئے ۔