اخبار نے ایک مضمون میں میٹرو بس منصوبے کو اہم قرار دیا جو مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

مظاہروں سےغیرملکی سرمایہ کاری شدید متاثر ہوئی:گارڈین
30 نومبر 2014 (20:32)
0

ایک ممتاز برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں نے بعض اہم ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو شدید متاثر کیا ہے۔
گارڈین نے ایک مضمون میں میٹرو بس منصوبے کو اہم قرار دیا جو مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ مظاہروں سے بین الاقوامی سرمایہ کار بھی پاکستان سے دور ہوگئے کیونکہ وہ انتشار اور دھرنوں کی سیاست سے خوفزدہ ہوگئے تھے۔