وزیر تجارت نے کہا دہشتگردی، انتہا پسندی، غربت، جہالت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

حکومت،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وسائل بروئے کارلارہی ہے:دستگیر
30 نومبر 2014 (16:09)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ گوجرانوالہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے مختلف منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا دہشتگردی، انتہا پسندی، غربت، جہالت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔