چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگلے ماہ کی 4تاریخ کو وہ لاہور،8کو فیصل آباد ،12کو کراچی جبکہ16دسمبر کو پورا ملک بند کریں گے۔

 4سے 6ہفتوں میں کمیشن دھاندلی الزامات کی تحقیقات کرے:عمران خان
30 نومبر 2014 (22:30)
0

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا کہ دارالحکومت میں دھرنا جاری رہے گا اور وہ اگلے مہینے کی 4تاریخ سے مختلف شہر بند کریں گے
اسلام آباد میں اتوار کی رات عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کی 4تاریخ کو وہ لاہور،8کو فیصل آباد ،12کو کراچی اور16دسمبر کو پورا ملک بند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو4سے 6ہفتوں میں دھاندلی الزامات کی تحقیقات کرے۔