پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کسی بھی قیمت پر صرف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔

عمران کے پاس لوگوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے:مشاہد اللہ
30 نومبر 2014 (17:12)
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف توانائی کی قلت \\\'مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی قیمت پر صرف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اور اُن کے پاس لوگوں کے مسائل کا کوئی حل یا نصب العین نہیں ہے۔  مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس ملک کی ترقی کا کوئی ایجنڈا ہے تو وہ پہلے خیبر پختونخوا میں اس پر عملدرآمد کریں۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان مسترد سیاستدانوں کی حمایت سے ملک میں انقلاب نہیں لاسکتے۔