دفاعی پیداوار کے وزیرنے کہا کہ متعدد ملکوں نے JF-17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کے آرڈرز دیئے ہیں

دفاعی نمائش ملکی مصنوعات کی برآمد بڑھانے میں معاون ہوگی:رانا تنویر
30 نومبر 2014 (20:39)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چار روزہ دفاعی نمائش میں ایک سو چھتیس بین الاقوامی اور 34 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔
اتوار کے روز ضلع شیخوپورہ کے علاقے شرقپورخورد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمائش میں چین کے تعاون سے تیار کیے گئے JF-17 تھنڈر طیارے رکھے جائیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ متعدد ملکوں نے JF-17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کے آرڈرز دیئے ہیں جس سے پاکستان کی دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں پر دنیا کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ ملکوں کو پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی برآمد بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔
اس سے قبل ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
رانا تنویر نے کہاک ہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وزیر اعظم کی طرف سے قوم کو تحفہ ہے۔