شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے

جمہوریت کیخلاف کسی سازش کی حمایت نہیں کریں گے:زرداری
30 نومبر 2014 (20:14)
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں جمہوریت کے خاتمے کی کسی بھی سازش کی حمایت نہیں کرے گی۔
وہ پارٹی کے47ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتوار کو لاہور میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی جلدی نہیں ہے عمران خان کو پہلے پچ تیار کرنے دیں اور ہم بعد میں میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے کیوں کہ بدترین جمہوریت بھی اچھی آمریت سے بہتر ہے انہوں نے اپنی آخری سانس تک جمہوریت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔