سید مہدی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں سوشل ایکشن پروگرام سکولز کے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کا بھی یقین دلایا۔

گلگت سکردو سڑک منصوبے کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی
30 نومبر 2014 (17:45)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ گلگت سکردو سڑک منصوبے کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔
یہ بات گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے حویلیاں میں ہزارہ موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے وقت وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں گلگت سکردو  اسٹرٹیجک روڈ منصوبے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
سید مہدی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں سوشل ایکشن پروگرام سکولز کے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کا بھی یقین دلایا۔