ریلوے کے وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وہ عوام دوست اقدامات جاری رکھے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا:سعد رفیق
30 نومبر 2014 (19:01)
0

ریلوے کے وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔
پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وہ عوام دوست اقدامات جاری رکھے گی۔
سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد ریلوے کے کرایوں میں کمی کی اور محکمے کی حالت بہتر بنانے کے لئے بھی کئی اقدامات کیے جو پہلے انتہائی خراب تھی۔