میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ نام نہاد انتخابات کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔

جموں وکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سرفہرست ہے:سید علی گیلانی
30 نومبر 2014 (17:28)
0

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے منگل کو ان علاقوں میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے جہاں اس روز نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔


سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سرفہرست ہے اور عالمی ادارے کی طرف سے اسکے حل کیلئے پاس کی جانے والی تقریباً اٹھارہ قراردادوں پر بھارت نے دستخط کر رکھے ہیں\\\' انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا۔


میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر سکھوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد انتخابات کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی یہ انتخابات اقوام متحدہ کی تسلیم کی گئی رائے شماری کا نعم البدل ہوسکتے ہیں۔


دریں اثناء حریت کانفرنس جموں وکشمیر نے فاروق احمد ڈار کی صدارت میں آج سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس میں نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

 جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے اپنے بیانات میں حریت رہنمائوں اور کارکنو ں کی گرفتاری کی مذمت کی اور جبر و استبداد کے سلسلے کو قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔
ضلع پونچھ کے علاقے منڈھیر میں کرشنا گاٹھی کے مقام پر آج صبح بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔