شیخ آفتاب نے کہا کہ ہزارہ موٹروے پاک چین اقتصادی راہداری کا ایک اہم حصہ ہے جس سے اقتصادی خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہے:آفتاب
30 نومبر 2014 (17:23)
0

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اٹک میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹروے اور تیل کی قیمتوں میں کمی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
شیخ آفتاب نے کہا کہ ہزارہ موٹروے پاک چین اقتصادی راہداری کا ایک اہم حصہ ہے جس سے اقتصادی خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔