پی ٹی آئی جلسہ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں:ایس ایس پی
30 نومبر 2014 (17:20)
0

ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو نے کہا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے شرکاء کے لئے سیکوٹری کے نقائص سے پاک انتظامات کیے گئے ہیں۔
جلسہ گاہ پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈزون کے مخصوص مقامات پر سیکورٹی مقاصد کیلئے کنٹینرز رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ شہر کے کسی اور حصے میں کنٹینرز نہیں رکھے گئے۔