اعتزاز احسن نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بول کر اور دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا۔

سیاسی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے:اعتزاز
30 نومبر 2014 (17:16)
0

سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے سیاسی طریقوں پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پلان اے اور پلان بی ناکام ہوگیا ہے جبکہ وزیراعظم کے استعفے کے لئے ان کا پلان سی اور ڈی بھی ناکام ہوگا۔  اعتزاز احسن نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بول کر اور دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا۔