وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی کی سیاست چھوڑ دیں

دھرنوں سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے:شہباز
30 نومبر 2014 (16:04)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصور کے مطابق نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔
آج (اتوار) لاہور میں مختلف نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر، منافقت کرکے اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچا کر نیا پاکستان نہیں بنایا جاسکتا۔
وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی کی سیاست چھوڑ دیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔