ریلوے کے وفاقی وزیر نے کہاہے کہ عمران خان پچھلے انتخابا ت کے بارے میں بغیر ٹھوس ثبوت پیش کئے غلط الزامات لگارہے ہیں ۔

تحریک انصاف محاذآرائی کی سیاست سے اجتناب کرے:سعد رفیق
30 نومبر 2014 (14:12)
0

ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ بعض غیرملکی عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کی حمایت کررہے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پچھلے انتخابات کے بارے میں بغیر ٹھوس ثبوت پیش کئے غلط الزامات لگارہے ہیں ۔

سعدرفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے کہاہے کہ وہ انصاف کے لئے عدالتوں میں جائیں اور محاذآرائی کی سیاست سے اجتناب کریں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان عدالت عظمیٰ کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتے اور انہیں چاہئے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ججوں اور دوسری شخصیات پر الزام تراشی نہ کریں ۔