اجلاس کے اختتام پر ایک قرار داد کا مسودہ جاری کیاگیا جس میں قرادادکے مسودے کو سلامتی کونسل میں پیش کرنے سے پہلے بین الاقوامی تعاون کے حصول کے لئے اس سلسلے میں رابطے قائم کرنے پر زوردیاگیاہے ۔

عرب لیگ کونسل کی فلسطینی ریاست پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے ایک لائحہ عمل کی توسیع
30 نومبر 2014 (14:50)
0

عرب لیگ کونسل نے فلسطینی ریاست پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے ایک لائحہ عمل کی توسیع کی ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد کی صورت میں پیش کیاجائیگا۔

کونسل کے وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس موریطانیہ کی سربراہی میں قاہرہ میں ہوا۔
اجلاس کے اختتام پر ایک قرار داد کا مسودہ جاری کیاگیا جس میں قرادادکے مسودے کو سلامتی کونسل میں پیش کرنے سے پہلے بین الاقوامی تعاون کے حصول کے لئے اس سلسلے میں رابطے قائم کرنے پر زوردیاگیاہے ۔


کونسل نے سویڈن کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے اور اس سلسلے میں برطانیہ ، آئرلینڈ اور سپین کے ارکان پارلیمنٹ کی سفارشات کاخیر مقدم بھی کیااور فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کی سفارشات کو سراہاہے ۔