گورنر نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن پندرہ ارب ڈالرز کا زرمبادلہ ملک بھیج رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کے استحکام میں بڑی مدد ملی ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں:سرور
30 نومبر 2014 (20:26)
0

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج (پیر) لاہور میں بیرون ملک پاکستانیوں کے چھ رکنی وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔


گورنر نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن پندرہ ارب ڈالرز کا زرمبادلہ ملک بھیج رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کے استحکام میں بڑی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا روشن اور مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا ایک کمیشن قائم کیا ہے۔