وزیراعلیٰ نے عمران خان کے اس بیان کو مسترد کر دیا کہ چین پاکستان کو سرمایہ کاری کے نام پر قرض دے رہا ہے۔

عمران مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں:شہباز شریف
30 نومبر 2014 (19:04)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسلسل جھوٹ بول کر قوم کوگمراہ کر رہے ہیں۔
اتوار کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے عمران خان کے اس بیان کو مسترد کر دیا کہ چین پاکستان کو سرمایہ کاری کے نام پر قرض دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں وہ خالصتاً سرمایہ کاری ہے اور ایک پیسہ بھی قرض نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی موثر قیادت میں حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے تعمیراتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی سازشیں کررہے ہیں۔