ارونا چل میں پل کی تعمیر پر چین کا بھارت کو انتباہ
30 مئی 2017 (22:35)
0

چین نے بھارت کا خبردار کیا ہے کہ وہ اروناچل پردیش میں پل تعمیر کرنے میں محتاط رہے اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی تنازعے کے حتمی حل سے پہلے اس معاملے پر محتاط رویہ اپنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین بھارت سرحدی علاقوں کے مشرقی حصوں کے بارے میں چین کا موقف واضح اور صاف ہے۔
چین کی طرف سے تنبیہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی طرف سے اروناچل پردیش اور آسام کو ملانے والے پل کے افتتاح کے بعد سامنے آئی ہے۔