وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی پیداوار میں خود انحصاری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی پیکیجز متعارف کرائے ہیں،احسن
30 مئی 2017 (22:28)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت نے کسانوں کی فلاح وبہبودکیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرائے ہیں۔
اسلام آباد میں منگل کے روزکسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زرعی پیداوار میں خود انحصاری حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے کیلئے وزیراعظم کے 180 ارب روپے کے پیکیج کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اس شعبے کی برآمدات میں اضافے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کسانوں کو آسان اقساط پرجدید مشینری فراہم کی جائے گی تاکہ اس شعبے میں جدت لائی جاسکے۔