محمد زبیر نے کہا کہ حکومت ان علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جہاں اقلیتیں آباد ہیں

file photo

سندھ میں اقلیتوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے،گورنر
30 مئی 2017 (20:46)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں اقلیتوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

وہ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اقلیتی شاخ کے سیکرٹر ی جنرل کھائل داس کوہستانی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج کراچی میں ان سے ملاقات کی۔
گورنر نے کہا کہ حکومت ان علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جہاں اقلیتیں آباد ہیں۔