خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد۔

سکیورٹی فورسز کاشمالی و جنوبی وزیرستان اور سوات میں آپریشن
30 مئی 2017 (20:19)
0

سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وجنوبی وزیرستان اور سوات میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کر لی ہے۔
برآمد کئے جانے والے ہتھیاروں میں ایس ایم جیز ، طیارہ شکن گن ، تین سو تین رائفلیں ، پستول ، ایل ای ڈیز مع ڈیٹونیٹرز اور مختلف قسم کا اسلحہ شامل ہے۔