صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دئیے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جب بھی طلب کیا پیش ہوں گا،حسین نواز
30 مئی 2017 (20:15)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں جب بھی طلب کیا تو وہ پیش ہو ں گے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دئیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ قانونی عمل کا احترام کرتے ہیں اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے طلب کی گئی تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔