وزیر داخلہ نے کہا کہ ای پاسپورٹ سسٹم کا بھی جلد اجراء کیا جائے گا۔

 ملک بھر میں نادرا کے 9میگاسنٹر قائم کئے جا رہے ہیں،نثار
30 مئی 2017 (18:12)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں جدید سہولتوں سے آراستہ نادرا کے نو بڑے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔
وہ منگل کی شام اسلام آباد میں ، لاہور میں نادرا کے بڑے مرکز اور فیصل آباد اور سرگودھا میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب بڑے مراکز میں چوبیس گھنٹے سروس فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ستمبر تک بارہ ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس قائم کئے جائیں گے۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ای پاسپورٹ سسٹم بھی جلد شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اس وقت نادر کے پانچ سو ستاون مراکز کام کر رہے ہیں اور ہر سطح پر شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا ہدف نادرا کے پندرہ سو مراکز کا قیام ہے اور ہم ملک بھر کے ڈاکخانوں میں نادرا کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال کے دوران قومی مفاد میں تیس ہزار پاسپورٹ منسوخ کئے گئے اور ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔