وزیر مملکت نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا مشورہ خود وزیراعظم نے دیا تھا۔

 وزیراعظم نے استحقاق کے باوجود کبھی استثنیٰ طلب نہیں کیا،مریم اورنگزیب
30 مئی 2017 (18:00)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے استحقاق کے باوجود کبھی بھی استثنیٰ طلب نہیں کیا اور اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا۔

اسلام آباد میں منگل کے روز رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا مشورہ خود وزیراعظم نے دیا تھا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت اور الیکشن کمیشن نے دو مختلف مقدمات میں عمران خان کو طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ مسلسل وزیراعظم اور انکے خاندان کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو دس سال کی منی ٹریل کا ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے وہ شریف فیملی سے تیس سالہ منی ٹریل کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سپریم کورٹ کو تمام متعلقہ معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔