فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی اقتصادی زون کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ایجنسی کے بنوں ،میران شاہ ، غلام خان روڈ پرتعمیر کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کا شمالی وزیر ستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنیکا فیصلہ
30 مئی 2017 (15:37)
0

وفاقی حکومت نے شمالی وزیر ستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاورکے نمائندے کو بتایا کہ خصوصی اقتصادی زون کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ایجنسی کے بنوں ،میران شاہ ، غلام خان روڈ پرتعمیر کی جائے گی۔
صنعتی زون سے معدنیات کی تلاش کے عمل کو باقاعدہ بنایا جائے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور قبائلی علاقے کے عوام کی سماجی اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔
منصوبے کیلئے ٹینڈرز دے دئیے گئے ہیں۔