عائشہ رضا نے کہا کہ بجٹ تمام فریقین کی خواہشات اور توقعات پر پورا اترتا ہے

حکومت نے فاٹا یونیورسٹی کے قیام کے لئے بجٹ میں کافی رقم مختص کی ہے: بلیغ الرحمان
30 مئی 2017 (15:08)
0

ایوان بالا میں بجٹ پر بحث شروع کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے علم پر مبنی معیشت کے فروغ پر زور دیا تاکہ ملک کو آگے لے جایا جاسکے۔ عائشہ رضا نے کہا کہ بجٹ تمام فریقین کی خواہشات اور توقعات پر پورا اترتا ہے ، انہوں نے کہاکہ مالیاتی خسارہ کم ہوا ہے جبکہ مجموعی ملکی پیداوار کی شرح پانچ اعشاریہ دو آٹھ تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال دس برسوں میں بلند ترین شرح ہے ۔
میاں عتیق نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے ۔اورنگزیب خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو سود سے پاک قرضے فراہم کئے جانے چاہئیں۔

طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ بجٹ دستاویز تیار کرتے ہوئے زمینی حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔غوث محمد نیازی نے بہترین بجٹ پیش کرنے پرحکومت کوسراہا۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فاٹا کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔
فرحت اللہ بابر کو جواب دیتے ہوئے تعلیم و تربیت کے وزیرمملکت بلیغ الرحمان نے کہاکہ حکومت نے فاٹا یونیورسٹی کے قیام کے لئے بجٹ میں کافی رقم مختص کی ہے ۔
محسن لغاری نے کہا کہ حکومت نے زرعی ترقیاتی بنک کے ذریعے کاشتکاروں کیلئے قرضے کی دستیابی میں اضافہ کیا ہے جس میں مزارعوں کو سہولیات دینے کیلئے مزید اضافہ کرنا چاہیے۔