ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے ساتھ سیاسی اورتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے:صدر
30 مئی 2017 (14:52)
0

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے ساتھ سیاسی اورتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں تھائی لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر عاصم افتخار احمد سے گفتگو کررہے تھے۔
صدرنے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، دفاعی اور تعلیمی شعبوں میں دوطرفہ تعلقا ت مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم کی مستقل رکنیت دیتے ہوئے علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔
صدر نے نامزد سفیر کو تھائی لینڈ میں پاکستانی برادری سے قریبی رابطے رکھنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔