شاہ غلام قادرکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بڑھتی بربریت پرعالمی برادری کی خاموشی پر تنقید
30 مئی 2017 (14:26)
0

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادرنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی بربریت پرعالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔
مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں انہوں نے اڑی واقعے کی سخت مذمت کی جس میں بھارتی فوج نے دومعمر شہریوں کواغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔
سپیکر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری عالمی سطح پرتسلیم شدہ اپنے خودارادیت کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔