تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کمیشن کے سامنے کسی قسم کی دستاویزات پیش کرنے میںناکام ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
30 مئی 2017 (13:54)
0

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے آج اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کی ۔

بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کمیشن کے سامنے کسی قسم کی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ احتساب سے بچنے کی کوششیں کررہے ہیں۔