قومی سلامتی کے اعلیٰ مشیر نے کہاہے کہ جاپان اور چین کو شمالی کوریا کو مزید اشتعال انگیز کارروائیوں سے روکنے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعمل کرانے کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

چین شمالی کوریا کے ایٹمی اورمیزائل ترقیاتی پروگرام کو روکنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے: جاپان
30 مئی 2017 (13:50)
0

جاپان نے چین پر زوردیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی اورمیزائل ترقیاتی پروگرام کو روکنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔ جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے قومی سلامتی کے اعلیٰ مشیر Shotaro Yachi نے ٹوکیومیں چین کے اعلیٰ سفارتکار Yang Jiechi سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان اور چین کو شمالی کوریا کو مزید اشتعال انگیز کارروائیوں سے روکنے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعمل کرانے کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔