ممنون حسین نے کہا ہے کہ آسیان کی مکمل رکنیت کے لیے خطے کے ممالک سے قریبی روابط استوار کیے جائیں ۔

پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: صدر
30 مئی 2017 (13:49)
0

صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ آج تھائی لینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر عاصم افتخار سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے ساتھ سیاسی و تجارتی تعلقات میں اضافے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہاکہ آسیان کی مکمل رکنیت کے لیے خطے کے ممالک سے قریبی روابط استوار کیے جائیں ۔