مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل تیسرے روز کرفیو اوردوسری سخت پابندیاں نافذ
30 مئی 2017 (13:00)
0

مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو ترال کی طرف مارچ سے روکنے کے لئے آج مسلسل تیسرے روز بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو اوردوسری سخت پابندیاں نافذ ہیں۔مارچ کی اپیل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی جس کا مقصد حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ اوردوسرے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنا تھا۔
بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاک کے سوگ میں مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔تمام دوکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔
قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں میں لوگوںکی شرکت روکنے کے لئے بڑی شاہرائیں بند کرکے پولیس تعینات کردی ہے۔