حکام نے کہا ہے کہ کاکس بازار اور جزیرے پر روہنگیا مسلمانوں کیلئے قائم کئے گئے پناہ گزین کیمپ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بنگلہ دیش میں شدید سمندری طوفان، ساڑھے 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل
30 مئی 2017 (12:50)
0

بنگلہ دیش میں آج ساحلی علاقوں میں شدید سمندری طوفان آنے کے باعث تین لاکھ پچاس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔حکام نے کہا ہے کہ کاکس بازار اور جزیرے پر روہنگیا مسلمانوں کیلئے قائم کئے گئے پناہ گزین کیمپ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
روہنگیا کے کمیونٹی لیڈر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ Balukhali اورKutupalong میں تقریباً دس ہزار عارضی خیمے تباہ ہوگئے ہیں۔