پنجاب کے ہر ضلع میں کپاس کے کیڑوں کی موجودگی سے متعلق معلومات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے کپاس کی فصل کی نگرانی کا نظام متعارف
30 مئی 2017 (12:16)
0

پنجاب کی حکومت نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لئے صوبے میں کپاس کی فصل کی نگرانی کا نظام متعارف کرایاہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق اس نظام سے صوبے کے ہر ضلع میں کپاس کے کیڑوں کی موجودگی سے متعلق معلومات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام سے فصل کی حفاظت کیلئے اختیار کی گئی تدابیر اورصورتحال میں بہتری کیلئے ماہرین کی رائے بھی پیش کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ زراعت صوبے کے بیس اضلاع میں کپاس کے بہترین کاشتکاروں میں مقابلوں کااہتمام بھی کرے گا۔