بھارت کشمیری نوجوانوں کو فوجی طاقت کے ذریعے دبا رہا ہے:شبیر احمد شاہ
30 مئی 2017 (12:01)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو دیوار سے لگارہاہے اور فوجی طاقت کے ذریعے انہیں دبا رہا ہے۔
سری نگر میں ایک بیان میں ا نہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیری نوجوان بندوقیں اٹھائیں تاکہ فوج دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں کے بہانے انہیں قتل کرسکے۔
شبیر احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارتی فوج دانستہ طور پر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنارہی اور طلباء کو احتجاج کے لئے اشتعال دلارہی ہے۔