وزیرتجارت نے کہا ہے کہ ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر، پورٹ قاسم اور دوسرے منصوبوں سے توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے متعدد پیداواری منصوبوں پر کام کررہی ہے : خرم دستگیر
30 مئی 2017 (11:48)
0

وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوارکے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے تاکہ بجلی کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر، پورٹ قاسم اور دوسرے منصوبوں سے توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گرم موسم کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے باوجود صنعتی شعبے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔