وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کے خزانے کی پائی پائی شفاف انداز میں خرچ کی جارہی ہے جس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ترقیاتی منصوبے تیزی سے اور شفاف انداز میں مکمل کئے جارہے ہیں: شہباز شریف
30 مئی 2017 (11:36)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے اور شفاف انداز میں مکمل کئے جارہے ہیں ۔وہ آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے خزانے کی پائی پائی شفاف انداز میں خرچ کی جارہی ہے جس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا مشن جاری رکھے گی۔