کمیٹی کا گزشتہ روز بھی ایک اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کی

file photo

وزیر اعظم آج توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے
30 مئی 2017 (07:57)
0

وزیراعظم نوازشریف آج اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کمیٹی کا گزشتہ روز بھی ایک اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پرنوازشریف نے کہا کہ حکومت بجلی کی کمی کے باعث عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ انہیں واضح ریلیف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اگلے سال مارچ تک نوہزار ایک سو سات میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل کی جائے گی۔