file photo

اقوام متحدہ کا اظہاررائے کی آزادی کو جرم قرار دینے پر برطانیہ پر تنقید
30 مئی 2017 (07:35)
0

اقوام متحدہ نے پرامن مظاہروں اور اظہار رائے کی آزادی کو جرم قرار دینے پر برطانیہ پر تنقید کی ہے۔
عالمی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ برطانیہ کی سول سوسائٹی پولیس کے حربوں، انسداد دہشتگردی سے متعلق قانون سازی، عطیات دینے اور ٹریڈیونینزپر پابندی کے باعث مسائل سے دوچار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی میں قانونی خامیاں ہیں جس سے لوگ منقسم اور ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہورہے ہیں۔