file photo

یوکرین بحران سے متعلق رابطہ گروپ کا اجلاس برلن میں ہورہا ہے
30 مئی 2017 (07:25)
0

جرمنی، فرانس، یوکرین اور روس سمیت Normandyرابطہ گروپ کا اجلاس آج برلن میں ہورہا ہے جس میں یوکرین کے بحران پر غور کیا جائے گا۔
جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برلن میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اجلاس میں منسک معاہدے اور دوسرے معاہدوں کے تحت جنگ بندی سے متعلق موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
یوکرین کے بارے میں سہ فریقی رابطہ گروپ میں Osceکے خصوصی نمائندے بھی مشاورت میں شریک ہوں گے۔
Normandyرابطہ گروپ یوکرین میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی علاقوں میں امن عمل کو یقینی بنانے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔