file photo

پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے نئے منصوبے معیار ، شفافیت کے نئے رجحان کو فروغ دیا:شہباز
30 مئی 2017 (07:16)
0

ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے لاہور میں پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے نئے منصوبے معیار اور شفافیت اور تیزی سے مکمل کرنے کے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور دوسرے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے مالیت کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔