پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت صوبے میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروے کار لارہی ہے

file photo

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی تمام سکیمیں آئندہ ماہ تک مکمل کرنے کی ہدایت
30 مئی 2017 (07:01)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے متعلقہ حکام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی تمام سکیمیں آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں اگلے بجٹ کے بارے میں مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت صوبے میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروے کار لارہی ہے۔انہوں نے پشاور کے ترقیاتی ادارے کو پشاور شہر میں ٹیوب ویلوں اور سٹریٹ لائٹس شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔