شہری اس مقصد کیلئے رینجرز کی قریب ترین چیک پوسٹ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں

file photo

کراچی کے شہری زبردستی زکوۃ ، فطرانہ جمع کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں: سندھ رینجرز
30 مئی 2017 (06:56)
0

سندھ رینجرز نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زبردستی زکوۃ اور فطرانہ جمع کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے میں رینجرز کے ساتھ تعاون کریں ۔
کراچی سے جاری ایک بیان میں سند رینجرز نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے عطیات، زکوۃ اور فطرانہ دینے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ وہ تنظیم دہشتگردی یا سماج کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں۔
اس حوالے سے معلومات اور شکایت سندھ رینجر کی ہیلپ لائن نمبر1101پر دی جاسکتی ہیں۔ شہری اس مقصد کیلئے رینجرز کی قریب ترین چیک پوسٹ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔