روس اور فرانس کے درمیان دہشتگردی کیخلاف مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
30 مئی 2017 (06:53)
0

روس اور فرانس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بارے میں مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پراتفاق کیاہے۔
اس بات کا اعلان روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اور ان کے فرانسیسیی ہم منصب ایمانویل میکرون نے فرانس کے شہرورسیلز میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔
اس موقع پر فرانس کے صدر نے کہا کہ ہم شام کی صورتحال میں بہتری کیلئے زمینی حقائق کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں گے تاکہ اس مقصد کیلئے مل کر کام کیا جاسکے ۔
روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے مختلف معاملات پر غور کیا اور ان کا مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔
دونوں صدور نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور یوکرین سے متعلق منسک معاہدے پر عمل درآمد کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔