file photo

مصر نے لیبیا میں شدت پسندوں کے تربیتی کیمپوں کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا
30 مئی 2017 (06:48)
0

مصر نے لیبیا میں شدت پسندوں کے تربیتی کیمپوں کو اپنی قومی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔

قاہرہ میں مصر کے وزیرخارجہ Sameh Shoukryنے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ Minyaمیں دہشتگرد حملے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ لیبیا میں موجود دہشتگرد مصر کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت کو محدود کرنے اور ان سے نجات پانے کیلئے مصر نے ان تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔