گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آج شکایات وصول کرنے کا آخری دن ہے

file photo

چھٹی مردم شماری مکمل کر لی گئی ہے: گورنر سندھ
30 مئی 2017 (06:35)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چھٹی مردم شماری مکمل کرلی گئی ہے اور مردم شماری کے اعدادوشمار جولائی میں جاری کئے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات کراچی میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔گورنر نے کہا کہ مکمل اور درست معلومات سے وسائل کی منصفانہ تقسیم میں مدد ملتی ہے ۔
مردم شماری کے صوبائی کمشنر عبدالعلیم شیخ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک ہزار چار سو باسٹھ شکایات موصول ہوئیں۔ جنہیں باضابطہ طور پر نمٹا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج شکایات وصول کرنے کا آخری دن ہے ۔