وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا کہ گرم موسم کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

file photo

حکومت بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے: خرم دستگیر
30 مئی 2017 (06:23)
0

وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوارکے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے جو جلد فعال ہوجائیں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر، پورٹ قاسم اور دوسرے منصوبوں سے توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ گرم موسم کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے باوجود صنعتی شعبے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تحت بجلی کے متعدد منصوبے تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاجوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے۔